سردیوں میں پیدا ہونے والے بچےجلدی رینگنا شروع کرتے ہیں

541

ماہرین کے مطابق سردیوں میں پیدا ہونے والے بچے گرمیوں میں پیدا ہونے والے بچوں کی نسبت 5 ہفتہ قبل رینگنا (کرالنگ) شروع کر دیتے ہیں۔

امریکی سائنسی جریدے ہیلتھ نیوز میں شائع اسرائیلی یونیورسٹی آف ہیفہ کے سائنسدانوں کے مطابق سردیوں سے لے کر موسم بہار کے شروع کے عرصہ میں پیدا ہونے والے بچے گرمیوں یا موسم خزاں میں پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے میں جلد رینگنا (کرالنگ) شروع کردیتے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق بچوں کے جلد رینگنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ ایسے بچے زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔

اسرائیل میں کی گئی اس تحقیق میں 47 بچوں کو شامل کرتے ہوئے ان کے دو گروپس بنائے گئے۔ اس تحقیقی مطالعے کے تنائج سے ظاہر ہوا کہ سرد مہینوں کی پیدائش والے بچے 30 ہفتہ کی عمر میں کرالنگ شروع کر دیتے ہیں جبکہ اس کے مخالف گروپ کے بچوں نے 35 ہفتہ کی عمر میں رینگنا شروع کیا جس کی ایک وجہ گرمیوں میں دنوں کا بڑا ہونا بھی ہے۔