علی ٹاؤن باواچک میں سیم نالے پر گندگی کے ڈھیرانتظامی نااہلی ہے

284

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 65کے امیر ریاض احمدسعدی نے کہا ہے کہ علی ٹاؤن باواچک سے گزرتاہوئے سیم نالے پر لگے گندگی کے ڈھیراورگوبرکے باعث بیماریوں، تعفن، ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں میں اضافہ جبکہ تیزابی فضلے کے گندگی، فیکٹری مالکان کے سیم نالہ میں گندے پانی ڈالنے اور عوام کے کوڑاکرکٹ پھینکنے سے علاقہ گندگی کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگا، محکمہ ویسٹ مینجمنٹ کے نااہلی کے باعث کوڑے کرکٹ کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں، سیوریج سسٹم کی خرابی کے باعث پوراعلاقہ گندے پانی میں ڈوبا رہتا ہے، جماعت اسلامی کے رہنماریاض احمدسعدی اور دیگر نے کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے صفائی ستھرائی کے نظام کوبہتربنانے کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کا قیام عمل لایاگیاتھالیکن محکمے کے ملازمین اورعملے کی سست روی کے باعث علاقہ مکین سخت اذیت میں مبتلا ہیں، علاقہ مکینوں پرمضرصحت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، گندگی سے اٹھنے والے تعفن سے لوگ سارا سارادن منہ پر کپڑا لیے رہتے ہیں۔



رہنماؤں نے مطالبہ کیاکہ ضلعی انتظامیہ فوری طورپرمل مالکان کوسیم نالے میں بغیر ٹریٹمنٹ کے پانی ڈالنے لوگوں کوکوڑاکرکٹ اور گوبر پھینکنے سے روکے اور ویسٹ مینجمنٹ کوسیم نالے پرپڑی گندی اٹھانے کے احکامات دے تاکہ علاقہ مکینوں میں پھیلتی ہوئی بیماریوں کاتدارک ہوسکے ۔