سابق کپتان یونس خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

390

حب(جسارت نیوز)کرکٹ کی تار یخ میں 10 ہزار رنز بنانے پر یونس خان کے اعزاز میں بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہرحب میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ،یونس خان سندھ اسمبلی کی خاتون ایم،پی ،اے ثانیہ ناز بلوچ اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حب پہنچ گئے انہوں نے ورلڈ الیون کرکٹ ٹورنا منٹ کی ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی ۔تفصیلا ت کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے پر حب میں وائی 10 کے ڈسٹرکٹ لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرانے کیلئے لسبیلہ اور پی ،ایم جمالی کرکٹ ریجن کے زیر اہتمام گزشتہ روز کراچی کے قریب واقع بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں واقع جام غلام قادر اسٹیڈیم میں ایک پروقار اور لسبیلہ کی تاریخ میں قومی اہمیت کی پہلی کرکٹ سے متعلق شاندار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان تھے



جبکہ تقریب کی صدرات لسبیلہ کے ڈپٹی کمشنر مجیب الرحمن قمبرانی نے کی ۔وائی 10ڈسٹرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی 32ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔اس موقع پر جام غلام قادر اسٹیڈیم میںآتش بازی کا زبردست مظاہرہ کیا گیا تھا اور منتظمین کی جانب سے یونس خان اور مہمانوں کوپھولوں کے ہار اور اجرکیں پہنائی گئی جبکہ انہیں یاد گار شیلڈیں بھی دی گئیں۔