اسلام آباد(جسارت نیوز)سابق قومی عالمی چیمپئن سکواش جان شیرخان نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی ہو چکی ہے اور غیرملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آکر کھیلنا اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور اس کی عوام کھیل سے بے پناہ محبت کرتی ہے ، غیرملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آکر کھیلنے سے دنیا میں مثبت پیغام گیا ہے،
گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 12سال بعد ٹینس ڈیوس کپ اور جشن آزادی کپ میں ورلڈ الیون کے کرکٹ میچ کا انعقاد خوش آئندہے اور غیرملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آکر کھیلنے سے دنیا میں مثبت پیغام گیا ہے، ا
نہوں نے کہا کہ ہمارے قومی ہیروزکو چاہئے کہ وہ اپنے اپنے کھیلوں میں غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں،
پاکستان میں کھیل ترقی کی طرف جا رہے ہیں اور کھیلوں کے ذریعے نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کی جاری رہی ہیں اور اسکولوں اور کالجز میں کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے جس سے نوجوان نسل مختلف بیماریوں سے بچ سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا ورلڈ الیون کی پاکستان آمد نے ثابت کیا کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے۔ اورپاکستان کی آزادی کپ میں فتح اصل میں امن و سلامتی کی فتح ہے۔