ایشیا کپ ہاکی کے حتمی ٹرائلز19ستمبر سے ہوں گے

243

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کے حتمی انتخاب کیلئے 2 روزہ ٹرائلز 19ستمبر سے شروع ہوں گے، عبدالستار ایدھی ہاکی ا سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوں گے۔بنگلا دیش میں 11اکتوبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام آئندہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے 2 روزہ حتمی ٹرائلز 19ستمبر سے عبدالستار ایدھی ہاکی ا سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوں گے۔ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ گزشتہ ایک ماہ سے عبدالستاری ایدھی ہاکی سٹیڈیم میں جاری ہے۔قومی ٹیم کے چناؤ کیلئے حتمی ٹرائلز 19اور 20ستمبر کو اسی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے ۔جس کے بعد باضابطہ طور پر ٹیم کا اعلان 21 ستمبر کو کیا جائے گا۔