ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز مینز انڈور ٹینس،قومی ٹیم آج مہم کا آغاز کر یگی

200

اشک آباد (جسارت نیوز) پانچویں ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز میں پاکستانی کھلاڑی احمد چوہدری اور ہیرا عاشق مینز انڈور ٹینس ایونٹ میں آج سے مہم کا آغاز کریں گے۔ میگا گیمز کا باضابطہ طور پر آغاز ہو چکا ہے، مینز انڈور ٹینس ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی احمد چوہدری اور ہیرا عاشق آج ایکشن میں دکھائی دیں گے، احمد چوہدری پہلے راؤنڈ میں تووالو کے کھلاڑی لکوپو گیون جبکہ ہیرا عاشق روایتی حریف بھارتی کھلاڑی وجے نتارا جن کے مدمقابل ہوں گے۔