کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیااستنبول(جسارت نیوز)یورو باسکٹ بال چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں سلووانیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سربیا کو 85 کے مقابلے میں 93 پوائنٹ اسکور کر کے شکست سے دوچار کر دیا۔یورو باسکٹ بال چیمپئن شپ کی ٹائٹل کی دوڑ میں روایتی حریف سلووانیا اور سربیا مدمقابل ہوئے۔ اعصاب شکن مقابلے کے بعد سلووانیا نے 85 کے مقابلے میں 93 پوائنٹ اسکور کر کے چیمپئنز ہونے کا تاج پہنا۔ فاتح ٹیم کے کپتان گوران ڈراجک نے35 پوائنٹ اسکور کر کے جیت کا راستہ ہموار کیا۔