کھیلوں کے مقابلوں سے آگے بڑھنے کے مواقع میسرآتے ہیں‘عبدالرشید زرداری

183

حیدرآباد(جسارت نیوز) کھیلوں کے مقابلوں سے نہ صرف کھلاڑیوں کی ذہنی جسمانی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا بلکہ ان کو آگے بڑھنے کے مواقعے ملتے ہیں اور مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے جشن آزادی اسپورٹس فیسٹول کھلاڑیوں کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہارمہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار عبدالرشید ذرداری نے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیرز سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون منعقدہ افیسٹول کے بیڈمنٹن فائنل میچ کے اختتام پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ فوکل پرسن برائے اسپورٹس عبدالحمید راجپوت نے ڈسٹرکٹ میں کھیلوں کے مقابلے شاندار انداز میں منعقد کراکے نوجوانوں کو جشن آزادی کی خوشیوں میں شامل کیا ہے انھوں نے کہا کہ ہم دیگرکھیلوں کے مقابلے بھی شاندار انداز میں منعقد کریں گے۔ تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقعے مل سکیں ۔،



انھوں نے کہا کہ اس فیسٹول سے نوجوان کھلاڑی سامنے آئیں گے جو شہر اور ملک کا نام روشن کریں گے، اس موقع پرفوکل پر سن برائے اسپورٹس سندھ اسپورٹس بورد عبدالحمید راجپوت نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں اوع جیم خانہ ٹنڈوالہیار کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے اور مقابلے کا رجحان پید ہوا آپ حضرات کا تعاون جاری رہا تو آئیندہ بھی کھیلوں کے مقابلے منعقدکرتے رہیں گے ،اس موقع پر کھلاڑیوں اور مہمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔