ڈی جی اسپورٹس کا ٹینس کورٹ سوئمنگ کمپلیکس کا معائنہ

214

لاہور(جسارت نیوز)ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس بور ڈ پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے ہفتہ کے روز نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں ٹینس کورٹ کا معائنہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد اشرف اور دیگر افسران بھی موجود تھے،انہوں نے ٹینس کورٹ کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور کورٹ کی تکمیل کے آخری مراحل کا جائزہ لیا، ڈی جی اسپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے افسران کو ہدایت کی ٹینس کورٹ کا کام جلد ازجلد مکمل کیا جائے تاکہ یہاں اسپورٹس کی سرگرمیاں شروع ہوں، علاوہ ازیں ڈی جی اسپورٹس پنجاب نے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں اسٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کا بھی معائنہ کیا اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس عالمی معیار کا ہے جس میں بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ، بین الاقوامی مقابلے بھی منعقد کرائیں گے تاکہ ہمارے سوئمرز کو بھی سیکھنے کا موقع ملے۔