اسلام آباد (جسارت نیوز) پانچویں ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز میں شرکت کیلیے پاکستانی دستے میں شامل بیلٹ ریسلنگ اور بلیئرڈ اسپورٹس کی ٹیمیں اشک آباد روانہ ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایشین انڈور گیمز میں پاکستان کا 119رکنی دستہ اتھلیٹکس، بیلٹ ریسلنگ، جوجسٹیجو، تائیکوانڈو، ٹینس، ویٹ لفٹنگ، بلیئر ڈا سپورٹس، ریسلنگ اور سوئمنگ کے مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دے گا۔ جبکہ پہلے مرحلے میں 80رکنی دستہ پہنچنے کے بعد دوسرے مرحلے میں گزشتہ شب بیلٹ ریسلنگ اور بلیئرڈ سپورٹس کی ٹیمیں اسلام آباد سے اشک آباد روانہ ہو گئیں جبکہ 21ستمبر کو سوئمنگ ٹیم گیمز میں شرکت کیلئے روانہ ہو گی ۔