کوہلی رواں برس ون ڈے میں دوسری مرتبہ صفر پر آؤٹ

228

چنائی (جسارت نیوز) بھارتی ٹیم کے قائد اورا سٹار بلے باز ویرات کوہلی رواں برس ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 19 اننگز میں دوسری مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ، کوہلی گزشتہ روز کینگروز کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیتھن کولٹر نیل کی گیند پر گلین میکسویل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، یاد رہے کہ کوہلی 2015ء اور 2016ء میں 30 اننگز میں ایک بار بھی صفر پر آؤٹ نہیں ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ یہ بھارتی کرکٹ کی تاریخ کا چوتھا موقع ہے کہ تیسرے اور چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے دونوں کھلاڑی ایک ہی میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے ہوں۔، کوہلی اور منیش پانڈے کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں کھاتہ کھولنے کا موقع ہی نہ ملا۔