اسلام آباد(جسارت نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ برس جون میں اسکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیمیں 10 برس قبل ٹی ٹوئنٹی میچ میں مدمقابل ہوئیں تھیں جب 2007ء میں گرین شرٹس نے اسکاٹش ٹیم کو 51 رنز سے شکست دی تھی۔فاش سے دوچار کیا تھا، سکاٹ لینڈ پہلی بار فل ممبر ملک کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کی میزبانی کرے گا۔ طے شدہ شیڈول کے تحت پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 12 جون جبکہ دوسرا اور آخری میچ 13 جون کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم نے آخری بار 2013ء میں دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کیلئے سکاٹ لینڈ کا دورہ کیا تھا، ایک میچ میں گرین شرٹس 96 رنز سے فتح یاب رہی تھی جبکہ دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
سکاٹش ٹیم کے کپتان کائل کوئٹزر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ورلڈ کلاس ٹیم ہے، ہوم گراؤنڈ پر اس کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنا نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ مداحوں کیلئے بھی بڑی خبر ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف سیریز سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا جس کا ہمیں مستقبل میں فائدہ ہو گا۔