پیرس/ برسلز (جسارت نیوز) ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ سیمی فائنلز کے دوسرے روز آسٹریلیا کو بلجیم اور فرانس کو سربیا کے خلاف 2-1 کی برتری حاصل ہو گئی۔ برسلز میں جاری ٹائی کے دوسرے روز ڈبل مقابلے میں جان پیئرز اور جورڈن تھامسن پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے آرتھر اور روبین پر مشتمل بلجیم کی جوڑی کو ہرا کر ٹیم کو 2-1 کی برتری دلا دی، اسی طرح پیرس میں جاری ٹائی کے دوسرے روز ڈبل مقابلے میں پائری ہیوز اور نیکولاس ماہوت پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے فلپ اور نیناد زیمنوچ پر مشتمل سربین جوڑی کو ہرا کر ٹیم کو 2-1 کی برتری دلا دی۔