انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا‘ ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کیلیے ویسٹ انڈیز کو جیت درکار

365

مانچسٹر (جسارت نیوز)انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل کھیلی گئی 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم2-1سے جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں کالی آندھی کی ٹیم فتحیاب رہی تھی۔یہ سیریز کالی آندھی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اسی سیریز میں اس کے 2019ء میں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کا فیصلہ ہو گا، ہدف کے حصول کے لیے اسے میزبان ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کرنا ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ21ستمبر، تیسرا میچ 24 ستمبر، چوتھا میچ 27 ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ 29 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔