معطل کرکٹر خالد لطیف کیس کا فیصلہ رواں ہفتے سنایا جائے گا

378

لاہور(جسارت نیوز) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر خالد لطیف کیس کا فیصلہ اینٹی کرپشن ٹربیونل منگل یا بدھ کو سنائیگا۔ فیصلے میں خالد لطیف کو 10 سالہ پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پی ایس ایل ٹو میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے پر خالد لطیف اور شرجیل خان کو دوبئی سے واپس بھیج دیا گیا تھا جس کے بعد پی سی بی حکام نے ان سے تحقیقات کیں اور پھر3 رکنی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے کیس کی سماعت کی۔شرجیل خان پر5سال کی پابندی لگ چکی ہے جبکہ خالد لطیف کی قسمت کا فیصلہ منگل یا بدھ کو سنایا جائے گا۔ کرکٹر خالد لطیف نے ٹریبیونل کی کارروائی کا کئی بار بائیکاٹ کیا جس کی وجہ سے انہیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں 10 سال پابندی کا امکان ہے اور انہیں جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔