ٹویوٹا ہائی وے کرکٹ ٹورنامنٹ‘ شالیمارکلب کی دوسری فتح

299

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد جم خانہ اکیڈمی کے زیرِ اہتمام ٹویوٹا ہائی وے موٹرز سنڈے کلر کٹ کر کٹ ٹورنامنٹ میں مزید ایک میچ فیصلہ کن ثابت ہوا، شالیمار سی سی نے بلال ایسوسی ائٹس کو 19 رنز سے شکست دیدی، ناظم آباد جم خانہ اسٹیڈیم پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے شالیمار سی سی نے مقررہ اوورز میں صرف97 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، معاذ علی نے 39 رنز اسکور بنائے، اسپنر فرحان خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پا5وکٹیں حاصل کیں، جواب میں بلال ایسو سی ائٹس 78رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، احمد حسین نے 18رنز بنائے ، معاز علی نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،میچ کے منصف زیب اقبال نے فرحان خان کو مین آف دی میچ قرار دیا،وقار احمد،سلیم خان نے امپائنگ کے فرائض انجام دیے جبکہ عابد علی آفیشل اسکورر تھے۔