گیل چھکوں کی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے

391

چیسٹرلی اسٹریٹ (جسارت نیوز) ویسٹ انڈین ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکوں کی سنچری مکمل کر لی، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا، گیل انگلینڈ کے خلاف میچ کیلئے جب میدان میں اترے تو انہیں کیریئر کے سو چھکے مکمل کرنے کیلئے ایک چھکے کی ضرورت تھی، انہوں نے اننگز کا پہلا چھکا لگا کر چھکوں کی سنچری مکمل کی اور بعدازاں انہوں نے مزید 3 گیندوں کو باؤنڈری سے باہر پہنچایا، گیل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 پلس چھکے لگانے والے دنیا کے پہلے بلے باز ہیں، انہوں نے اب تک 103 چھکے لگا رکھے ہیں۔