سعید اختر ٹی ٹوئنٹی ‘ پاک انڈپینڈنٹ کلب کامیاب

246

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے سی سی اے زون 3 کے زیر اہتمام پہلا سعید اختر ٹی ٹوئنٹی کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاک انڈپینڈنٹ سی سی کو پاک فرینڈز کیخلاف باآسانی 25رنز سے کامیابی حاصل ہوئی۔ فاتح ٹیم کے روی موہن نے فتح گر نصف سنچری اسکور کی۔ انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔کے جی اے گراؤنڈ نمائش پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں پر 174رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ روی موہن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 28گیندوں پر 50رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔ عبدالحفیظ نے 32رنز اسکور کیے۔ فیروز احمد نے 22رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو پویلین چھوڑنے پر مجبور کیا۔ جوابی اننگز میں پاک فرینڈز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 149رنز ہی اسکور کرسکی۔عبدالحمید نے 40رنز کی بھرپور مزاحمتی اننگز کھیلی۔سعد مسعود نے 37رنز کی اننگز کھیلی۔فہد الحق نے 26رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ایمپائرنگ کے فرائض سید عمران علی اور محمد عمران یامین جبکہ آفیشل اسکورر فاریز ایسس تھے۔