***۔۔۔ رحیم یار خان کی مختصر خبریں۔۔۔***

376

رحیم یارخان(نمائندہ جسارت)بے قابو کار موٹرسائیکل رکشہ کے ٹکراگئی ، اچانک سڑ ک پر آجانے والے نوجوان کو بچاتے ہوئے موٹرسائیکل سوار پھسل کر فٹ پاتھ سے جاٹکرایا خاتون سمیت2جاں بحق 3زخمی طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل ۔ گزشتہ روز گرین ٹاؤن لاہور کارہائشی محمد سرفراز اپنی کار نمبریLE 309 پر سکھر جارہاتھا کہ قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث کار موٹرسائیکل رکشہ سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار 42سالہ خاتون ثریا بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگئی جبکہ رکشہ ڈرائیور تنویر مسافر جبران اور مٹھی خاتون زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلیے ریسکیو کی مدد سے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کار ڈرائیور سرفراز کو پولیس نے حر است میں لے کر کارروائی شروع کردی ،اسی طرح نواحی علاقہ غوث پور ماچھیاں کارہائشی 25سالہ طاہر شام کے وقت اپنی موٹرسائیکل پر سودا سلف کی خریداری کے بعد گھر واپس جارہا تھا کہ اچانک سڑک پر آجانے والے نوجوان کو بچاتے ہوئے موٹرسائیکل پھسل گیا اور طاہر فٹ پاتھ سے جاٹکرایا سرپر لگنے والی گہری ضرب کے باعث شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلیے رحیم یارخان اسپتال منتقل کیا گیا جہاں25سالہ طاہر جانبر نہ ہوپایا اور دم توڑگیا

**اولاد کے ناروا سلوک سے دلبرداشتہ 60سالہ خاتون نے زہر پی کر خودکشی کرلی جبکہ رقم نہ دینے پر 13سالہ لڑکے نے بھاری مقدار میں زہر پی لیا ۔ گزشتہ روز میر پور ماتھیلو کی رہائشی60سالہ پٹھانی مائی کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا جہاں ذرائع نے بتایا کہ60سالہ پٹھانی مائی نے اولاد کے ناروا سلوک سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار میں زہر پی لیا جو طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائی اوردم توڑگئی، اسی طرح بستی سیالاں کے رہائشی 13سالہ محمد جعفر نے والدین سے رقم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا والدین کے انکار سے دلبرداشتہ ہوکر13سالہ جعفر نے گھر میں پڑا ہوا زہریلا سپرے بھاری مقدار میں پی لیا معلوم پڑنے پر ورثاء نے جعفر کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے باوجود13سالہ جعفر کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے

**میٹرک کے جاری سپلیمنٹری امتحانات ریاضی کا پرچہ حل کرتے ہوئے جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا پولیس کے حوالے ۔ گزشتہ روز میٹرک کے جاری سپلیمنٹری امتحانات میں ریاضی کے پرچہ کے دوران سپریٹنڈنٹ کمرہ امتحان جام محمد جمیل نے چیکنگ کے دوران امیدوار محمد دلشاد کی جگہ پر جعلی امیدوار حافظ طار ق علی جوکہ پرچہ حل کرنے میں مصروف تھا کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا بعد ازاں پکڑے جانے والے جعلی امیدوار کو سپریٹنڈنٹ کمرہ امتحان نے کارروائی کیلیے پولیس کے حوالے کردیا

**2ماہ کی نئی نویلی دولہن سے شوہر کی ایماء پر دیوروں اور قریبی رشتہ دار ملزمان کی جنسی زیادتی کرنے کا انکشاف احتجاج کرنے پر شوہر سمیت سسرالیوں کا دولہن پر جانوروں جیسا تشدد زبان کھولنے پر جان سے ماردینے کی دھمکیاں بیٹی سے ملنے کیلیے آنے والی ماں پر انسانیت سوز سلوک کی حقیقت آشکار شکایت پر پولیس نے شوہر اور دیور کو گرفتار کرلیا دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیے پولیس کے چھاپے متاثرہ میڈیکل رپورٹ کیلیے اسپتال منتقل ۔ چک5این پی کی رہائشی صغراں بی بی نے اپنی 18سالہ بیٹی نسرین کے ہمراہ بیان کیا کہ اس نے اپنی بیٹی نسر ین کی شادی 2ماہ قبل چک89پی کے رہائشی وارث کے ساتھ کی تھی 2روز قبل وہ اپنی بیٹی سے ملنے چک89پی آئی تو اس کی بیٹی نسرین کی حالت انتہائی خر اب تھی دریافت کرنے پر بیٹی نسرین نے بتایا کہ اس کے دیور اسلم ، نصیر ، عارف ،قریبی رشتہ دار ملزمان اسلم اور شکراوغیرہ اس کے شوہر وارث کی ایماء پر عرصہ 2ماہ سے اسے اپنی درندگی کا نشانہ بنارہے ہیں اس کے احتجاج کرنے پر شوہر، دیوروں ، نندوں اور ساس ، سسر سمیت اس پر جانوروں جیسا بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے جبکہ زبان کھولنے پر جان سے ماردینے کی دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں پولیس نے صغراں بی بی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے شوہر وارث کو اس کے ایک بھائی سمیت گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتار ی کیلیے پولیس چھاپے مارنے میں مصروف ہے جبکہ ناگفتہ بے حالت میں نسرین بی بی کو میڈیکل رپورٹ و طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا

**خراب ہوجانے والا بجلی کا بورڈ ٹھیک کرنے کے دوران کرنٹ لگنے کے باعث20سالہ نوجوان جھلس کر زخمی طبی امدا د کیلیے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل ۔ گزشتہ روز چوک بہادر پور کارہائشی 20سالہ عارف علی اپنے گھر میں خراب ہوجانے والا بجلی کابورڈ ٹھیک کررہا تھا کہ غفلت کے باعث بجلی کی تار کو ہاتھ چھو جانے کے باعث اسے کرنٹ کا شدید جھٹکا لگا جس سے وہ جھلس گیااور موقع پرہی گر کر بے ہوش ہوگیا جسے طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی امداد کے باوجود 20سالہ عارف علی کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے

**ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے والے صارفین کے خلاف میپکو کا کریک ڈ اؤ ن جاری مزید9بجلی چور صارفین رنگے ہاتھوں پکڑے گئے 24گھنٹوں کے دوران پکڑے جانے والے صارفین کی تعداد 22ہوگئی ۔ گزشتہ روز ایس ڈی اوز میپکو کو اطلاع ملی کہ ضلع کے مختلف علاقوں اقبال نگر ، سید پور ،غازی آباد، محلہ شیخ ستار، اڈا گلمرگ کے علاقوں میں صا رفین ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے میں مصروف ہیں جس پر میپکو کے عملہ پر مشتمل ٹیموں نے ان علاقوں میں چھاپے مارکر بجلی کی چوری کرنے میں مصر وف9صارفین تنویر احمد، حفیظ احمد، گل احمد، احمد بخش، عالمگیر، ابراہیم اور خالد وغیرہ کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور ان کی برقی تنصیبات کاٹ دیں بعد ازاں ایس ڈی اوز میپکو کے تحریری مراسلوں پر پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے بجلی چور صارفین کے خلاف الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی

**محکمہ سوئی گیس کی کامیاب کارروائی محب شاہ کے علاقہ میں پائپ لائن سے ڈائریکٹ گیس چوری کرنے والے 3ملزمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے پولیس کے حوالے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔گزشتہ روز سب انجینئر محکمہ سوئی گیس کو اطلاع ملی کہ محب شاہ کے علاقہ میں 3ملزمان گزرنے والی گیس پائپ لائن سے گیس کی چوری کرنے میں مصروف ہیں جس پر سب انجینئر نے ٹیم کے ہمراہ علاقے میں چھاپہ مارکر پائپ لائن سے گیس چوری کرنے میں مصروف3ملزمان افضل وغیرہ کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا جنہیں کا رروائی کیلیے پولیس کے حوالے کردیا گیا جس نے سب انجینئر کی مدعیت میں پکڑے جانے والے گیس چور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شرو ع کردی۔