کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی ‘3کروڑ مالیت کا بھارتی کپڑا ضبط 

130

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گودام پر چھاپا مار کر 3کروڑ سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ بھارتی کپڑا ضبط کر لیااور 5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈائریکٹر جنرل شوکت علی کسٹمز انٹیلی جنس کو خفیہ اطلاع موصول ہوکہ شیر شاہ میں قائم گودام میں اسمگل شدہبھارتی کپڑے کی ایک بہت بڑی کھیپ رکھی گئی ہے تاہم ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس کی جانب سے ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی ثمینہ تسنیم زہرا کو ہدایت جاری کی گئی کہ گودام پر چھاپا مار کر اسمگل شدہ کپڑا اپنی تحویل میں لے لیا جائے ،جس پر ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس نے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ایک ٹیم تشکیل دی جس نے شیر شاہ میں قائم خلفیہ ویئر ہاوس پر چھاپا ما رکر وہاں موجود 3کروڑ 6لاکھ 10ہزار مالیت کیبھارتی کپڑے کے 67ہزار کلو گرام (1150)بنڈل برآمد کرلیے



، اینٹی اسمگلنگ کی ٹیم نے تمام کپڑاتحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا جبکہ گودام پر موجود منیجر نے مذکورہ کپڑے کی دستاویزات یعنی تین گڈز ڈیکلریشن (HDRY HC-600)،(QDRY HC-644)(ِQDRY HC-143ِ)کی فوٹو کاپیاں پیش کیں تاہم مذکورہ گڈز ڈیکلریشن سے اس امر کی نشاندہی ہورہی تھی کہ پکڑا جانے والا کپڑا میسرز عدنان ٹیکسٹائل ملز، اور میسر ز ملٹی ٹیکسٹائل ملز کا ہے جو کہ ایران سے درآمد کر کے کوئٹہ کلکٹریٹ سے کلیئر کر وایاگیا خلیفہ ویئر ہاوس کے منیجر نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ گودام میں مختلف افراد کا مال رکھا ہوا ہے جس میں فیض محمد ، منیب اللہ جمشید، حاجی عزیز خان ،اور محمد خان شامل ہیں ،بعدازاں ان تمام افراد کے ناموں سے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔