ٹینک میں گرکر3مزدورجاں بحق،ایک کی حالت تشویشناک

129

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ابراہیم حیدری میں فش فیکٹری کیمکل کے ٹینک میں گر کر 3مزدور جاں بحق ایک کی حالت تشوشناک ہے ۔ تفصیلات کے مطا بق زمان ٹاون تھانے کی حدود ابراہیم حیدری سیکٹر 50سی میں قائم فش فیکٹری میں کیمیکل کے ٹینک میں گر کر 3مزدور 30سالہ بہادر ، 40سالہ بہادر اللہ ، 35سالہ بالی جی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک مزدور کو ریسکیو رضا کاروں نے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ۔ ادھر شاہ لطیف تھانے کی حدود قذافی ٹاؤن نزد جامعہ مسجد دعوت اسلامی کورنگی میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 45سالہ نیاز ولد سکندر ، 20سالہ ارشد ولد نیاز ، 40سالہ مختاراں بی بی ا ور عبدالصمد زخمی ہوگئے ہیں۔