جماعت اسلامی زون گڈاپ وسطی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ آج ہوگا

145

کراچی(اسٹاف رپورٹر)روہنگیا ئی مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف اور مظلوم و نہتے مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی زون گڈاپ وسطی کے تحت آج 23 ستمبر بروز اتوار بعد نماز ظہر گڈاپ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،مظاہرین سے امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان خطاب کریں گے۔