پیپلز لائرز فورم کراچی کے نئے عہدیداران کے ناموں کااعلان

148

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے پیپلز لائرز فورم کراچی ڈویڑن کے لیے نئے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ قاضی محمد بشیر کو صدر، شرف الدین جمالی کو جنرل سیکرٹری اور راحت فضل چودہری کو اطلاعات سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔پی پی پی چیئرمین کے سیکرٹری برائے سیاسی امور جمیل سومرو نے مذکورہ عہدیداران کے تقرر کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔