نئی دہلی(آن لائن)بھارت نے کنٹرول لائنپر پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2بی ایس ایف اہلکار ہلاک جبکہ 3شہری زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس کے عہدیدار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی رینجرز نے آر ایس پورہ اور رام گڑھ کے سیکٹروں میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی،جھڑپوں کے نتیجے میں 2بی ایس ایف اہلکار ہلاک جبکہ3شہری زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی رینجرز نے فائرنگ کے دوران مارٹرز آٹو میٹک اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔