بلوچستان، ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق‘ 20زخمی

232

وئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان میں مختلف ٹریفک حادثات 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق
قلات سے ملحقہ ضلع سوراب کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر تارکی کے مقام پر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ادھر دکی کے نواحی علاقے ہوسٹری میں پک اپ اور کار میں تصادم سے ایک بچہ جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مستونگ میں تیز رفتار کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں لورالائی کے قریب چمالانگ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی الٹنے سے 7اہلکار زخمی ہوگئے۔