وفاقی نے قبائلی علاقوں میں پولیس ایکٹ 1861نافذ کردیا‘ فاٹا سیکریٹریٹ لاعلم

672

پشاور (آن لائن) وفاقی حکومت نے فاٹا میں پولیس ایکٹ1861ء نافذ کردیا ہے جس کے تحت پولیس کا دائرہ اختیار قبائلی علاقہ جات تک بڑھا دیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح پولیس کا نظام فاٹا میں ہو گا ‘ فاٹا میں لیویز کے نظام کو پولیس نظام سے بدلا جا رہا ہے‘ لیویز کے دفاتر پولیس کے دفاتر میں تبدیل کردیے جائیں گے‘ لیویز کے کمانڈنٹ کے بجائے پولیس کا سربراہ آئی جی ہوگا جبکہ نائب تحصیلدار سے کم عہدے کے شخص کو پولیس آفیسر تعینات نہیں کیا جائے گا تاہم فاٹا سیکرٹریٹ نے اس سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ وزارت سیفران اور وفاقی حکومت نے ایکٹ کی منظوری سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کیں ‘وفاقی حکومت قبائلی علاقہ جات کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے ۔