چنیوٹ ‘ محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

155

چنیوٹ (آن لائن) چنیوٹ میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس نے فیصلاقبال روڈ پر اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ کر2 دہشت گردوں گرفتارکرلیا جن سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔ ڈی ایس پی چنیوٹ پولیس حسن افتخار نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ چنیوٹ پولیس نے چنیوٹ فیصل اقبال روڈ پر پولیس فورس نے علاقہ غیر سے آنے والی ایک گاڑی کو پکڑا جس کے خفیہ خانوں میں جدید اسلحہ برآمد ہواجن میں جدید ساخت کی رائفلیں، پسٹلیں اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق اسلحہ لانے والے 2 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جنکا تعلق ضلع صوابی سے ہے۔