اسٹیل ملز کرپشن کیس کی سماعت وکیل کی عدم حاضری پر ملتوی

143

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت میں پاکستان اسٹیل ملز میں کروڑوں روپے کے کرپشن کیس کی سماعت ملزم کے وکیل کی علالت کے باعث 8 اکتوبر تک ملتوی۔ احتساب عدالت کے روبرو سابق چیئرمین اسٹیل ملز معین آفتاب پیش ہوئے۔ نیب کے مطابق معین آفتاب نے 2007ء میں پاکستان اسٹیل ملز میں بطور چیئرمین من پسند افراد کو غیر قانونی ٹھیکے جاری کیے۔جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کانقصان پہنچا۔