پاکستان کاچین سے70 مصنوعات پریک طرفہ نرمی کا مطالبہ

153

اسلام آباد (اے پی پی) چین نے پاکستان کو آفر لسٹ کے تمام آئٹمز میں رعایت کے علاوہ 70آئٹمز تک مارکیٹ رسائی فراہم کرنے پر اتفاق کر لیا۔اس بات کا فیصلہ بیجنگ میں منعقدہ پاک چین آزادانہ تجارتی معاہدہ کے حوالے سے دوسرے مرحلے کی بات چیت کے دوران کیا گیا۔وزارت تجارت کے حکام نے بتا یا کہ ہم پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں 70آئٹمز میں رعایت اور مصنوعات پر ٹیرف میں کمی چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دوسرے
مرحلے کے اجراء سے قبل 70 مختلف مصنوعات ڈیوٹی میں نرمی کی خواہش ظاہر کی تھی جیسا کہ چین نے آسیان ممالک کو دی ہے۔ہم نے چین کیساتھ ایف ٹی اے کے فیز ٹو پر دستخط سے قبل آئندہ 3 سالوں کیلیے 70مختلف مصنوعات پر یکطرفہ نرمیوں کا مطالبہ کیا ہے۔پام تھائی لینڈ ایف ٹی اے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے ایف ٹی اے کی مکمل آفر لسٹ 15اکتوبر کو پیش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔پاکستان 100مصنوعات پر رعایت چاہتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین بات چیت کا نواں مرحلہ 14نو مبر کو بنکاک میں منعقد ہو گا۔