میڈیا ہاؤس حملہ کیس: ملزمان پر 12 اکتوبر کو فرد جرم عائد ہوگی

130

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے میڈیا ہاؤس پر حملے، قتل اور پاکستان مخالف نعروں کے مقدمے کی سماعت کی۔ فاروق ستار، عامر خان اور قمر منصور سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان کو مقدمے کی نقول فراہم کردیں۔ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ سماعت 12 اکتوبر کو ہوگی۔