عدالتی حکم عدولی پر سی سی پی او لاہور کو شوکاز نوٹس

92

لاہور (کورٹ رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی نے عدالتی حکم عدولی پر سی سی پی او لاہور کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے، عدالت نے سی سی پی او لاہور کو ٹرینی اے ایس آئی کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا تھا لیکن سی سی پی او نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جس پر عدالت نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔