پارٹی صدارت کے معاملے پر گروپ بندی نہیں‘ طارق فضل چودھری

171

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پارٹی کی صدارت کے معاملے پر کوئی اندرونی گروپ بندی نہیں نہ ہی کوئی پسندیا نا پسند کا معاملہ ہے، نواز شریف پارٹی صدر کے لیے جس کا نام دیں گے وہ ہی نام فائنل ہو گا۔ہفتے کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں شریف خاندان کی موجودگی کے باوجودشاہد خاقان عباسی کو
وزیراعظم بنایا ،اس میں کوئی دورائے نہیں کہ نواز شریف پارٹی کے قائد اور لیڈر ہیں،شہباز شریف کی سیاست کبھی نواز شریف کی سیاست سے الگ نہیں رہی،نواز شریف میں ایگو نام کی کوئی چیز نہیں ہے، نواز شریف نے جس راستے پر بھی جانا تھا کوئی نہ کوئی تبصرہ تو ہونا تھا،شریف خاندان کی بیرون ملک موجودگی کی وجہ ریفرنس نہیں ہے، اس وقت بھی ریفرنس کی شکل میں جو الزامات لگائے گئے دیکھ لیجئے گا کہ اس میں سے کیا نکلتا ہے، اس میں سے کچھ نہیں نکلے گا۔