مسئلہ کشمیر کی حمایت پر آذربائیجان حکومت کے شکر گزار ہیں‘ ائر چیف

188

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) ائر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر حمایت کرنے پر آذربائیجان کی حکومت کا شکرگزارہوں، پاکستان ہر مشکل میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہوگا، پاک فضائیہ نے مسلح افواج کے ساتھ مل کردہشت گردی کا خاتمہ کر دیا دہشت گردی کے خلاف میں زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا، خطہ میں قیام امن کے لیے عزم متزلزل نہیں ہوا ۔ان خیالات کا اظہار ائر چیف مارشل سہیل امان نے آذربائیجان کے دورہ کے دوران وزرا، فوجی عہدیداروں سے ملاقاتوں
کے دوران کیا جبکہ ائر چیف کی جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیراعظم یعقوب ایویوف سے بھی ملاقات کی۔ ائر چیف نے آذربائیجان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں نگورنو کاراباخ کے مسئلہ پر بھی بات چیت کی گئی۔ سہیل امان نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی حمایت کرنے پرآذربائیجان کے حکام کا شکریہ ادا کیا جبکہ دونوں ممالک کی ائر فورس کے درمیان پیشہ وارانہ امور پر تعاون بڑھانے اور سپر مشاق کے تربیتی جہازوں کی فراہمی کے معاہدے کو بروقت مکمل کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔