حنیف عباسی نے عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں

170

سلام آباد(آن لائن) چیئرمین پاکستا ن تحریک انصاف نااہلی کیس میں ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات عدالت عظمیٰ میں جمع کروادیں۔ دستاویزات کے مطابق عمران خان نے گوشواروں میں جمائمہ سے لیا گیا قرض ظاہر نہیں کیا اور لندن فلیٹ کی فروخت سے حاصل شدہ رقم ظاہر نہیں کی گئی۔ درخواست گزار کی طرف سے عمران خان کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان کی نااہلی کا کیس 26ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت
نے عمران خان سے منی ٹریل میں موجود خلا اورعدالتی سوالات پر وضاحت طلب کر رکھی ہے۔