لاہور(جسارت نیوز ) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ سیریز میں حصہ لینے والے 18 قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ گزشتہ روز قذافی ا سٹیڈیم لاہور میں ختم ہوگیا،کیمپ میں آخری روزکھلاڑیوں نے وارم اپ کے علاوہ فٹ بال کی پریکٹس کی نیز ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیئے جبکہ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو بہتر بنانے اور کمزوریاں دور کرنے پر توجہ دی گئی،یاسر شاہ کا فٹنس ٹیسٹ بھی ہوا جس میں ان کی فٹنس 17.5تھی جس پر انہیں فٹ قرار دیدیا گیا،
کیمپ میں 18کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں اظہر علی ،شان مسعود ،احمد شہزاد ،سمیع اسلم ،بابر اعظم ،اسد شفیق ،حارث سہیل ،عثمان صلاح الدین ،سرفراز احمد ( کپتان )محمد رضوان ،یاسر شاہ ،محمد اصغر ،بلال آصف ،میر حمزہ ،محمد عامر ،حسن علی ،محمد عباس اور وہاب ریاض شامل ہیں تاہم بعد ازاں 2کھلاڑیوں احمد شہزاد اور محمد رضوان کو ڈراپ کرکے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان2 ٹیسٹ،5 ون ڈے اور3 ٹی20 میچوں کی سیریز کا آغاز 28 ستمبرکو ابوظہبی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے ہو گا۔