سری لنکن اورپاکستان کرکٹ ٹیمیں آج متحدہ عرب امارات پہنچیں گی

187

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکن اور پاکستان کرکٹ ٹیمیںآج متحدہ عرب امارات پہنچیں گی، سری لنکن ٹیم پاکستان کے خلاف2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور3، ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سرفراز احمد پہلی مرتبہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے ۔سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر سے شروع ہو گا، گرین شرٹس مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی مرتبہ 5 روزہ کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جو کہ ڈے اینڈ نائٹ ہے 6 سے10 اکتوبر تک کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر، دوسرا میچ 16 اکتوبر، تیسرا میچ 18 اکتوبر، چوتھا میچ 20 اکتوبر جبکہ 5واں اور آخری میچ 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر، دوسرا میچ 27 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں شیڈول ہے۔