کوئٹہ میں شیڈول 33ویں قومی گیمز نومبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی

216

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے 33ویں نیشنل گیمز کے موخر ہونے کا اعلان کر دیا ،کوئٹہ میں شیڈول گیمز اب نومبر کے تیسرے ہفتے سے ہونگے ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے2012میں 33ویں نیشنل گیمز کی میزبانی کوئٹہ کو دی تھی تاہم اب تک یہ گیمز 3مرتبہ موخر اور ملتوی ہو چکے ہیں ۔پی او اے نے اعلان کیا تھا کہ اس سال نیشنل گیمز اکتوبر کوئٹہ میں ہونگے جس کی تمام تر تیاریاں بھی زوروشور سے شروع کر دی گئی تھیں جبکہ متعدد میٹنگز کے بعد نیشنل گیمز کے مرد و خواتین کے گیمز کا تعین بھی کر لیا گیا ،گزشتہ ماہ بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کو حکومت بلوچستان نے نیشنل گیمز کے لئے مختص فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کروادی تھی تاہم عدالتی معاملات کے باعث فنڈز کی بر وقت فراہمی ممکن نہیں ہو سکی اور اس طرح نیشنل گیمز کے مختص کردہ متعدد وینیوز بھی تیار نہیں ہو سکے ۔