کھیلوں کے فروغ اور ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے ہر ضلع میں کوچز تعینات کردیے ،ذوالفقار احمد گھمن

265

لاہور (جسارت نیوز )ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے ہر ضلع میں کوچز تعینات کردیئے گئے ہیں ، نیاٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے کوچز کو بہترین تربیت دی گئی ہے، کوچز کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ، اب کوچز کا فرض ہے کہ وہ میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں اور نیا ٹیلنٹ سامنے لائیں، ہم نے اپنا کام کردیا اب کوچز ڈلیور کریں اور نئے چیمپئن بنائیں،ایم این اے شازہ فاطمہ نے کہا کہ دنیا میں نئی رونما ہونیوالی تبدیلیوں سے متعلق کوچز کا آگاہ ہونا ضروری ہے، کوچز کو غیرملکی ماہرین سے بھی تربیت دلائیں گے، ایم پی اے میاں منیر نے کہا کہ کوچز کی تعیناتی سے کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری آئے گی اور نئے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نشتر پارک ا سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیمہال میں چیف منسٹر پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کوچنگ ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے کنوینئر فنانس اینڈ آڈٹ کمیٹی اسپورٹس بورڈ پنجاب، رکن قومی اسمبلی شازہ فاطمہ،کنوینئر ایچ آر کمیٹی، ایم پی اے میاں منیر، کنوینئر پرکیورمنٹ کمیٹی، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انتخاب عالم، کنوینئر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی سابق صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن اختر رسول نے بھی خطاب کیا،



ڈی جی اسپورٹس پنجاب ذوالفقاراحمد گھمن نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ا سپورٹس میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں جس کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ کوچز ٹریننگ پروگرام شروع کیا گیا ہے، کھیلوں کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے ہر ضلع میں کوچز تعینات کئے گئے ہیں ،کوچز کے انتخاب کیلئے میرٹ کی سخت پالیسی اپنائی گئی ہے، بہترین کوچز کا انتخاب کرکے ماہرین سے تربیت دلانے کیلئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں جدید خطوط پر کوچز کو تربیت دی گئی، اب کوچز اپنے اپنے اضلاع میں جاکر اس تربیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نئے کھلاڑی تلاش کریں اور ان کی تربیت کریں ان ہی میں سے چیمپئن بنیں گے، کوچز کو تربیتی کیمپ میں جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے شازہ فاطمہ نے کہا کہ حکومت نے اسپورٹس کی ترقی کا وعدہ کیا ہے ، کھلاڑیوں اور کوچز کو غیرملکی ماہرین سے بھی تربیت دلائیں گے، اسپورٹس کی دنیا میں روزانہ نئی نئی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں جس سے کوچز کا آگاہ ہونا بہت ضروری ہے، بہترین ٹریننگ پروگرام پر ڈی جی اسپورٹس پنجاب مبارکباد کے مستحق ہیں، کوچز اپنی ذمہ داری نبھائیں اور نئے کھلاڑی تلاش کریں، ایم پی اے میاں منیر نے کہا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب کی ایچ آر کمیٹی کا سربراہ ہوں مجھے خوشی ہے کہ ڈی جی ا سپورٹس پنجاب نے کوچز کی تعیناتی خالصتاً میرٹ پر کی ہے .

،اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے مجھے کسی ایک کوچ کی تعیناتی کیلئے سفارش نہیں ،کوچز تربیت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی ذمہ داری پوری کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں، کوچز کی تعیناتی سے کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری آئے گی، سابق کپتان کرکٹ ٹیم انتخاب عالم نے کہا کہ کوچز کھلاڑیوں کی نرسریاں تیار کرتے ہیں، جس سے ا سٹار پیدا ہوتے ہیں، اب کوچز کا فرض ہے کہ وہ گلی، محلوں میں پھیل جائیں اور کھلاڑی نکالیں ،سابق صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن اختر رسول نے کہا کہ کوچ ایک استاد ہوتا ہے، کھلاڑی تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا فرض ہے کہ وہ کھلاڑی کو بہترین انسان بھی بنائیں، کھلاڑی جب اسٹار بن جائے تو اسے بہت عاجزی کا مظاہرہ کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ بلاشبہ کوچز کا تربیتی کیمپ ڈی جی ا سپورٹس ذوالفقار احمد گھمن کا مستحسن اقدام ہے جس سے اسپورٹس میں بہتری آئے گی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئیتربیت حاصل کرنیوالے کوچز نے کہا کہ ہم سب ڈی جی ا سپورٹس پنجاب کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے بہترین پروگرام کا اہتمام کیا جس سے ہمارے علم اور تجربے میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ کے دوران ا سپورٹس بورڈ پنجا ب کی جانب سے بہترین رہائش اور کھانا فراہم کیا گیا،تقریب کے اختتام پر کوچز نے ڈی جی اسپورٹس پنجاب اور مہمانوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔