برسٹول (جسارت نیوز) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان5 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج برسٹول میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، انگلینڈ نے سیریز کے پہلے میچ میں کالی آندھی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں تیسرے ون ڈے میں آج آمنے سامنے ہوں گی، انگلش ٹیم میچ جیت کر سیریز میں برتری دوگنی کرنے جبکہ کالی آندھی میچ میں کامیابی حاصل کر کے حساب برابر کرنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے 27 ستمبر جبکہ 5واں اور آخری میچ 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔