***۔۔۔۔۔۔ رحیم یار خان ۔۔۔۔۔۔***

359

رحیم یارخان(نمائندہ جسارت)خستہ حال دیواردس سالہ کمسن بچی پر آگری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں جانبحق ،نعش ضروری کاروائی کے بعد تدفین کیلیے ورثا کے حوالے۔ گزشتہ روز احسان پور کی رہائشی دس سالہ لطیفاں بی بی اپنی ہم عمر بچیوں کیساتھ کھیل رہی تھی کہ اسی دوران خستہ حال مکان کی دیوار اچانک زمین بوس ہوگئی جس کی زد میں آکر دس سالہ لطیفاں شدید زخمی ہوگئی جیسے فوری طور پر طبی امداد کیلیے ورثا نے اسپتال منتقل کردیا جہاں سر پر لگنی والی گہری ضرب کے باعث دس سالہ لطیفاں دم توڑ گئی،اسپتال انتظامیہ نے کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی
**قومی شاہراہ پر تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم ایک جانبحق دوسرا زخمی ،زخمی طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل ۔ گزشتہ روز ٹھل حمزہ کا رہائشی غلام نازک اپنی موٹرسائیکل پر قومی شاہراہ پر تیز رفتاری سے جا رہا تھا کہ اسی دوران اچانک سامنے سے آجانے والے موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں غلام نازک زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے موٹرسائیکل سوار کو بھی شدید ضربات آئیں جیسے طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ موقع پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں نے کاروائی کے بعد غلام نازک کی لاش تدفین کیلیے ورثا کے حوالے کردی
**رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں کالے یرقان کے باعث اموات کا سلسلہ جاری پنتالیس سالہ شخص اسپتال میں دم توڑگیا۔ گزشتہ روز موضع کچہ چوہان کے رہائشی پنتالیس سالہ احمد علی خان کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے باوجود پنتالیس سالہ احمد علی جانبر نہ ہوپایا اور دم توڑ گیا،اسپتال انتظامیہ نے کاروائی کے بعد لاش تدفین کیلیے ورثا کے حوالے کردی



**محرم الحرام کے پیش نظر جوائنٹ ٹاسک ٹیم متحرک شہر بھر میں واقع گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں کی جانچ پڑتال اور رہائش پزیر افراد کے ریکارڈ چیک کیے۔ گزشتہ روز جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں واقع گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں میں رہائش پزیر افراد کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اس موقع پر جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے گیسٹ ہاوسز اور ہوٹل مالکان کو تنبیع کی کہ رہائش کیلیے آنے والے افراد کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے اور کیسی بھی مشتبہ شخص بارے فوری طور پر جوائنٹ ٹاسک ٹیم کے علاقہ پولیس کنٹرول روم کو اطلاع کی جائے ہوٹل اور گیسٹ ہاوس مالکان نے جوائنٹ ٹاسک ٹیم کو مکمل یقین دہانی کروائی
** دونامعلوم مسلح افراد نے سیکورٹی برانچ کے کانسٹیبل سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور نقدی لوٹ لی ،ملزمان فرار،ناکہ بندی کے باوجود پولیس فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ۔ گزشتہ روز تھانہ شیدانی کے علاقہ میں تعینات سیکورٹی برانچ کا کانسٹیبل ناصر حسین معمول کی ڈیوٹی ادا کرنے کے بعد اپنی موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ ڈیرہ جتاں کے نزدیک اچانک دو نامعلوم مسلح افراد نے کانسٹیبل ناصر حسین کو اسلحہ کی نوک پر روک لیا اور اسکے پاس موجود بارہ ہزار مالیت کا موبائل فون پنتیس سو کی نقدی چھین اور با آسانی موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرلی تاہم فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی
**سی پیک منصوبے پر کام کرنے والا چینی انجینئر ویلڈنگ کے دوران توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث زمین پر آگر بازو ٹوٹنے کے باعث زخمی ،سیکورٹی کے سخت حصار میں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل۔ گزشتہ روز نواحی موضع حاصل پور میں سی پیک کے جاری منصوبے پر کام کرنے والا چینی انجئیر کام کررہا تھا کہ توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث کئی فٹ بلند سیڑھی سے زمین پر آگر اور بازو ٹوٹنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا،جیسے سخت سیکورٹی کے حصار میں طبی امداد کیلیے رحیم یارخان اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے



**گھریلو ناچاقی جھگڑوں سے دلبرداشتہ چار خواتین سمیت چھ افراد کا اقدام خودکشی ،متاثرہ افراد طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل۔ گزشتہ روز کوٹسمابہ کی رہائشی مہر مائی،چک 105/P کے رہائشی محمد سلطان ،غوثیہ کالونی کے رہائشی عبدالمجید، خانپور کی رہائشی حنا بی بی ،میر پور ماتھیلو کی رہائشی مائی دولت اور نسیم بی بی کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثا نے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا جہاں پر موجود ذرائع نے بتایا کہ ان متاثرہ افراد نے گھریلو ناچاقی اور جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر اقدام خودکشی کیا،متاثرہ افراد کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
**کپڑوں میں بھڑکنے والی آگ اور گرم دودھ گرنے کے باعث دو کمسن بچیاں جھلس کر زخمی ،تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل۔ گزشتہ روز سلطان پور کی رہائشی 12سالہ فروہ جو کہ اپنے گھر میں چولہے کے قریب کھیل رہی تھی کہ اسی دوران اس کے کپڑوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں 12سالہ فروہ جھلس کر زخمی ہوگئی اسی طرح چک عباس کی رہائشی دو سالہ روبینہ پر اہلخانہ کی غفلت کے باعث گرم دودھ جا گر جس ے نتیجہ میں روبینہ بھی بری طرح جھلس گئی دونوں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ،جہاں بارہ سالہ فروہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے



**گھر کے صحن میں پڑے ہوئے پیڈسٹل فین کو چھونے سے دس سالہ بچی کرنٹ لگنے کے باعث بیہوش تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل ۔ چک نمبر 113پی کی رہائشی دس سالہ فرحانہ اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہی تھی اسی دوران اس نے نزدیک پڑے ہوئے پیڈسٹل فین کو چھو لیا جس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آجانے والے کرنٹ سے دس سالہ فرحانہ کو شدید جھٹکا لگا جو گر کر موقع پر بیہوش ہو گئی جیسے فوری طور پر ورثا نے طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دس سالہ فرحانہ کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے
**پولیس کنٹرول 15پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع فراہم کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا،مقدمہ درج ۔ گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن کے رہائشی تیمور احمد نے پولیس کنٹرول 15پر اطلاع دی کہ نامعلوم ملزمان نے اسکے ساتھ ڈکیتی کی واردات کی ہے،اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع واردات پر پہنچ گئی پڑتال کے بعد معلوم ہوا کہ تیمور احمد کی جانب سے پولیس کنٹرول پر ڈکیتی کی واردات کی اطلاع بوگس ہے جس پر پولیس نے اطلاع دینے والے تیمور احمد کوموقع پر ہی گرفتار کرکے اسکے کیخلاف 25/Dٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔