ہر ایک کا احتساب کیا جائے

205

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کوئی بھی حکمران 70 سال کے عرصے میں اپنی مدت پوری نہیں کرسکا تو کیا یہ امید کی جاسکتی ہے کہ آئندہ آنے والے حکمران اپنی مدت پوری کرلیں گے، ہمیں ذرا آگے بڑھ کر سوچنا اور فیصلہ کرنا ہوگا اور اپنے ملک سے اس وجہ کو جو اس سیاسی بحران کا سبب ہے نکالنا ہوگا۔ اس کے لیے ہمیں میئر سے لے کر تمام ذمے داران کا احتساب کرکے اپنے ملک سے کرپشن کے ناسور سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔ ہمیں آزمائے ہوئے حکمرانوں کے بجائے ان کا انتخاب کرنا ہوگا جن پر موجودہ عدالت عظمیٰ بھی گواہی دے چکی ہے کہ کرپشن کا کوئی الزام ان پر نہیں اور صادق اور امین ہیں۔
اسماء اشفاق