روہنگیا مسلمانوں پر ظلم بند کیا جائے

207

ہمارے مذہبی تہواروں پر مسلمانوں پر ظلم و ستم کی انتہا کردی جاتی ہے، کافر اتنے خوفزدہ ہیں، ایک مرتبہ پھر روہنگیا یعنی برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیے گئے کہ ترکی نے خلافت عثمانیہ کی یاد تازہ کردی کہ اس نے بنگلا دیش سے کہا کہ وہ انہیں پناہ دے ہم پہلے بھی ان کا ساتھ دیتے رہے تھے مزید امداد کا اعلان کیا۔ تو سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کو برما پر دباؤ ڈالنا چاہیے کہ وہ یہ ظلم و ستم بند کرے وہ صدیوں سے ان کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ بُدھا جس نے خود ایک نبیؐ کی دنیا میں آنے کی پیش گوئی کی، وہ خود انسانیت سے محبت کرنے والے امن و آشتی کا علمبردار تمام عیش و عشرت چھوڑ کر سادھو کی زندگی گزاری کہ وہ اپنے لوگوں پر ہونے والے ظلم و ستم برداشت نہ کرپایا۔ برما کے لوگ یہ بھول گئے اتنا زہر ان کے دلوں میں کس نے بھر دیا۔ بھارت کی دیکھا دیکھی مسلمانوں پر ظلم و ستم کررہے ہیں۔ اس مسئلے پر تمام دنیا اور پاکستان کو مذمت کرنی چاہیے۔ اس سے بڑھ کر بزدلی اور کیا ہوسکتی ہے وہ بچوں اور عورتوں پر ظلم کررہے، بوڑھا جوان ان کی زد سے نہیں بچ رہا، تو پھر وہ انسان کہلانے کے قابل نہیں۔
صبا احمد