پورا شہر قائد کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے، گندگی کی وجہ سے بہت سی بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں جو ہمارے لیے نقصان دے بھی ہوسکتی ہیں، ہماری حکومت سو رہی ہے، اس کو جگانے کی ضرورت ہے۔ مہربانی فرما کر شہر قائد کی صفائی کروائی جائے تا کہ شہری صاف ستھرے اور پرسکون ماحول میں رہ سکیں اور ہمارے نبیؐ نے بھی صفائی کو نصف ایمان یعنی ایمان کا آدھا حصہ قرار دیا۔
راشدہ، عمر کالونی