عمر شریف شو میں دین کا مذاق 

267

نجی ٹی وی چینل پر عمر شریف شو پیش کیا جاتا ہے، جسے لوگ بڑے ذوق و شوق سے دیکھتے ہیں، ان کا طنزو مزاح بھی کبھی کسی ناجائز طنز سے کم نہیں ہوتا، پچھلے دنوں انہوں نے اپنے ایک پروگرام میں حدیث کا مذاق اڑایا، عامر لیاقت نے وہ حدیث بیان کی کہ دین میں تو ہے کہ مزدور کو اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ہی مزدوری دے دی جائے، اس پر عمر شریف صاحب فرماتے ہیں کہ آج کل تو لوگ اے سی میں کام کرتے ہیں، ان سے کوئی پوچھے کہ جب اسٹیل کو پگھلایا جاتا ہے جب فیکٹری میں سیمنٹ بنتی ہے اور جب چوڑیاں بنتی ہیں فیکٹری میں جہاں پر اے سی میں بیٹھنے والے کھڑے بھی نہیں ہوسکتے ان کا کیا حال ہوتا ہے اور جب ان فیکٹریوں اور ملز میں کام کرنے والے اندھے اور بہرے ہو کر ریٹائر ہوتے ہیں



اللہ ان کو اپنے فرائض ادا کرنے کا بہترین اجر دیں گے اور مزدور اور مستری جب تیز دھوپ میں ایک عمارت تعمیر کررہے ہوتے ہیں، رمضان میں روزے بھی رکھ رہے ہوتے ہیں، عمر صاحب سے یہ سوال ہے کہ کیا وہاں بھی اے سی چل رہے ہوتے ہیں، مزدور کھیت میں تیز دھوپ اور گرمی میں کام کررہے ہوتے ہیں یہ تو صرف چند مثالیں ہیں ورنہ ہمارے غریب ملک میں بہت سارے کام اسی طرح گرمی میں ہی ہوتے ہیں۔ عمر شریف کو چاہیے کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں، اس طرح کی بات کرنا دین کا مذاق اڑانا ہے اور نعوذوبااللہ نبی کریمؐ کی توہین کرنا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ جب ہم کوئی بات کریں تو سوچ سمجھ کر ہی بولیں۔
سلمیٰ بانو، گلستان جوہر