لاہور(نیوزرپورٹر )محکمہ لا ئیواسٹاک کی جانب سے پنجاب بھرمیں جانوروں سے دودھ کی زیا دہ مقدار حاصل کرنے کیلیے ماحول دوست شیڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ رواں ماہ محکمہ لا ئیواسٹاک کے فارمز پر ماحول دوست شیڈ بنا د یے جا ئیں گے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ لا ئیواسٹا ک نے جانوروں سے دودھ کی زیا دہ مقدار حاصل کرنے کیلیے پہلے مرحلے میں ڈویژنل کی سطح پر ڈیری سے تعلق رکھنے والے افراد کو جانوروں کیلیے ما حول دوست شیڈ بنانے کی ترغیب کیلیے ملازمین کی ڈیو ٹیاں لگا نے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ دودھ دینے والے جانور خوش حال رہ سکیں ،یہ مہم ایک ما ہ تک جا ری رہے گی اور ماحول دوست شیڈ بنانیوالے ڈیری فارمرز کو رجسٹرڈ کیا جائے گا اور محکمہ کی جانب سے ایسے فا رمرز کو مرا عات بھی دی جا ئیں گی۔دوسری جانب محکمہ لا ئیواسٹاک کے پنجاب بھر میں موجود ڈیری فا رمرز کے متعدد شیڈز کو تبدیل کیا جائیگا ،محکمہ کی جانب سے وہ تمام شیڈ تبدیل کیے جا ئیں گے جو جانوروں کیلیے بہتر نہیں ہیں جبکہ جانوروں کی خوراک کے لیے استعما ل ہونے والی چا رہ ٹرالی (کھرلی)کو بھی تبدیل کیا جائیگا۔ ما ہرین کا کہنا ہے کہ اگر ڈیری فا رمرز جانوروں کو اچھا ماحول دیں تو دودھ کی پیداوار میں 50فیصد اضا فہ کیا جا سکتا ہے۔