لاہور (آن لائن) لاہور چلڈرن اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر احسن وحید راٹھور مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق کو میڈیکل ڈائریکٹر کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ چلڈرن اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر کی نئی تقرری تک پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق اسپتال کے تمام تر معاملات سنبھالیں گے۔ اضافی چارج دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا۔
پارلیمانی سیکرٹری بہبود آباد ی کاافسر شاہی کے رویے کیخلاف مستعفی ہونیکافیصلہ
لاہور(آن لائن)پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود آبادی چودھری امجد علی جاوید کاافسر شاہی کے رویے کیخلاف عہدہ سے مستعفی ہونے کافیصلہ بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود آبادی چودھری امجد علی افسر شاہی کے رویے سے سخت نالاں ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرا عہدہ تو پارلیمانی سیکرٹری کا ہے لیکن کوئی بھی افسر میری بات نہیں سنتا جبکہ مجھے نہ تو دفتر دیا گیا ہے اور نہ ہی عملہ انہوں نے کہا کہ میں نے مستعفی ہونے کے فیصلے سے پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کر دیا ہے اور میں اب مزید اس عہدہ پر کام نہیں کر سکتا اس لیے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔