لاہور(کرائم رپورٹر )فیروز والا میں بہن کوطلاق دینے پر بھائی نے فائرنگ کر کے سابق بہنوئی کو قتل جبکہ اسکی ماں کو زخمی کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ فیروزوالا کے علاقے ونڈالہ دیال شاہ میں تنویر کی شادی گھر کے قریب واقع رشتہ داروں میں ہوئی تھی جو کچھ عرصے ہی چل سکی اور تنویر نے چھ ماہ قبل اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی۔ سابق برادر نسبتی دلاور نے گزشتہ روز موقع پاکر تنویر اور اسکی ماں پر راستے میں ہی گولیوں کی بوچھاڑ کردی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ دلاور کی فائرنگ سے 3گولیاں تنویر جبکہ ایک گولی اس کی ماں کو لگی۔فائرنگ کے نتیجے میں تنویر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی ماں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے روانہ کردیا گیا۔ مقتول تنویر 3بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔