را اور طالبان پاکستان میں بہرے تعلقات ہیں ،بھارتی اخبار کا دعویٰ 

235

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے امریکی وزیردفاع کے دورہ بھارت سے ایک روز پہلے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے آپس میں گہرے تعلقات ہیں اور اس حوالے سے امریکا کوبھی شدید تحفظات ہیں۔اس معروف بھارتی اخبار نے یہ دعویٰ احسان اللہ احسان کے بیان کے بعد اپنی حال ہی میں جاری رپورٹ میں کیا ہے۔اخبار کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ اور کالعدم تحریک طالبان
پاکستان کے مابین گہرے تعلقات پر امریکا نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی اور ٹی ٹی پی کے تعلقات کم کرنے کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق ٹی ٹی پی اور ’’را‘‘ کے تعلقات کا انکشاف پہلی بار طالبان کمانڈر احسان اللہ احسان کی گرفتاری کے بعد ہوا اور امریکا نے بھی



اس معاملے پر پاکستان کے موقف کو تسلیم کرلیا ہے اور کہا ہے کہ افغانستان کے قیام امن میں پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔دوسری جانب امریکی وزیردفاع جیمز میٹس آج(پیر) سے دور�ۂبھارت کا آغاز کریں گے جس میں وہ بھارتی عسکری و سیاسی قیادت سے ٹی ٹی پی اور ’’را‘‘ کے معاملے پر گفتگو کریں گے اور پیغام دیں گے کہ بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ اور ٹی ٹی پی کے مابین تعلقات کو کم کیا جائے اور اگر ایسا نہ ہوا تو یہ خود بھارت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔