ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کی قسم کھائی ہے‘ آرمی چیف

398

راولپنڈی (صباح نیوز) آرمی چیف قمر جنرل جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کی قسم کھائی ہے‘ ہم قربانیاں دیتے آئے ہیں‘ قربانیاں دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے‘قوم پاکستان کے خلاف سازشوں کو شکست دے کر رہے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کی قسم کھائی ہے‘



ہم قربانیاں دیتے آئے ہیں‘ قربانیاں دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے‘ وطن کے لیے جان قربان کرنے والوں کو سلام
پیش کرتا ہوں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں اور قوم ان سازشوں کو شکست دے کر رہے گی۔