میانمر نے بنگلادیش سرحدپر بارودی سرنگیں بچھا دیں ،ہیومن رائٹس واچ

157

(مانیٹرنگ دیسک) ہیومن رائٹس واچ نے تحقیقاتی رپورٹ میں تصدیق
کی ہے کہ میانمر فوج نے بنگلادیشی سرحد پر بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں۔رپورٹ کے مطابق گاؤں پر حملے سے قبل بھی راستوں میں بارودی سرنگیں بچھائی گئیں جبکہ بارودی سرنگیں بچھائے جانے کی اطلاعات کے بعد روہنگیا مسلمانوں کی بنگلادیشآمد بند ہوگئی ہے۔دوسری جانب میانمار حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بارودی سرنگیں حکومت نے نہیں عسکریت پسندوں نے بچھائی ہیں۔